Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی مشن کے دوران چاند پر زلزلہ

چاند پر پلازم، سلفر اور دیگر معدنیات کی موجودگی کا انکشاف
شائع 31 اگست 2023 07:53pm
چاند کی سطح پر چندریان 3 مشن کے وکرم لونر لینڈر کی پہلی تصویر مشن کے پرگیان روور نے لی (تصویر بزریعہ اسرو)
چاند کی سطح پر چندریان 3 مشن کے وکرم لونر لینڈر کی پہلی تصویر مشن کے پرگیان روور نے لی (تصویر بزریعہ اسرو)

بھارتی خلائی جہاز ”چندریان 3“ کے چاند کی سطح پر تجربات کر رہے روور ”وکرم لینڈر“ نے چاند پر ایک زلزلہ ریکارڈ کیا ہے۔

بھارتی خلائی تحقیقاتی تنظیم ”اسرو“ نے جمعرات کو بتایا کہ چندریان 3 لینڈر پر زلزلہ کی سرگرمیوں کا پتہ لگانے والے آلات نے مشن کے ”پرگیان روور“ اور دیگر پے لوڈ کی نقل و حرکت کی وجہ سے ہونے والی تھرتھراہٹ کو بھی ریکارڈ کیا۔

اسرو نے ایک بیان میں کہا، ’چندریان 3 لینڈر پر لونر سیسمک ایکٹیویٹی (ILSA) کے پے لوڈ ڈیوائس نے روور اور دیگر پے لوڈز کی نقل و حرکت کو ریکارڈ کیا‘۔

مزید پڑھیں: چندریان کی کامیابی کے پیچھے موجود بھارت کی ’راکٹ وومن‘

اسرو کے مطابق روور نے 26 اگست 2023 کو زلزلہ ریکارڈ کیا وہ قدرتی لگتا ہے۔

 (تصویر بزریعہ اسرو)
(تصویر بزریعہ اسرو)

اسرو نے مزید بتایا کہ ”ILSA“ کا بنیادی مقصد قدرتی زلزلوں، اثرات اور مصنوعی واقعات سے پیدا ہونے والی زمینی تھرتھراہٹ کی پیمائش کرنا ہے۔

اس سے قبل، خلائی ایجنسی نے اعلان کیا تھا کہ ”وکرم“ پر موجود ایک اور ڈیوائس نے قمری جنوبی قطب کے علاقے میں چاند کی سطح کے قریب موجود پلازما کے ذرات کی پہلی پیمائش کی ہے، جہاں ”چندریان 3 مشن“ گزشتہ ہفتے اترا تھا۔

مزید پڑھیں: چاند کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

اسرو نے کہا کہ جمع کیے گئے اعداد و شمار کا ابتدائی جائزہ بتاتا ہے کہ چاند کی سطح کے قریب پلازما نسبتاً کم ہے۔

 (تصویر بزریعہ اسرو)
(تصویر بزریعہ اسرو)

23 اگست کو چاند پر کامیابی سے اترنے والا ”چندریان 3 مشن“ قمری جنوبی قطب کے علاقے کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مختلف تجربات کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دنیا کی چاند کے جنوبی اندھیرے حصے میں دلچسپی کیوں

اس سے پہلے بھارت کے مون روور ”پرگیان“ نے جنوبی قطب پر سلفر اور دیگر عناصر کی موجودگی کی تصدیق کی تھی۔

Chandrayaan 3

Vikram Lander

Pragyan Rover

Earthquake on Moon

Minerals on Moon