Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ابتدائی ’نوٹی فکیشن‘ جعلی نکلا

پیٹرول 22 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 19 روپے مہنگا ہونے کا دعویٰ کیا گیا
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2023 12:15am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافے سے متعلق ایک نوٹی فیکشن جعلی ثابت ہوا ہے۔بعدسزان نصف شب کو قیمتوں میں اضافے کا اصل نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جمعرات کی شام ایک نوٹی فیکیشن سامنے آیا جس مین دعویٰ کیا گیا کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 312 روپے ہوگئی ہے اور یہ کہ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت فی لیٹر 323 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ نوٹی فکیشن جعلی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث روپے پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں یکم سے 15 ستمبر تک بڑا اضافہ پہلے ہی متوقع تھا۔

petrol price

Petroleum products

Petrol

petroleum prices

diesal price

Petroleum Levi