Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ فیصلے کیخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر کل سماعت کریں گے
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 06:42pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے فیصلے کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست کل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر جمعہ کو سماعت کریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے توشہ خانہ فیصلے کےخلاف اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ہائیکورٹ کی جانب سے اپیل اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :

توشہ خانہ فوجداری کیس: عمران خان 5 سال کیلئے نااہل قرار، 3 سال قید کی سزا

اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت ، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

رجسٹرار کی جانب سے عائد اعتراض میں کہا گیا تھا کہ اپیل واپس لینے کی درخواست پہلے بھی زیر التوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے واپس لینے کی درخواست کی۔

الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر 2022 کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔

درخواست کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، الیکشن کمیشن نے بعدازاں نوٹس جاری کیا کہ کیوں نہ پارٹی چیئرمین شپ سے بھی ہٹایا جائے، الیکشن کمیشن کا پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔

درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں لارجر بنچ بننے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لینے کی درخواست دی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپیل واپس لینے کی درخواست پر تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اپیل واپس لینے کی درخواست میں تاخیر سے درخواست گزار کے بنیادی آئینی حقوق متاثر کئے جا رہے ہیں، اپیل واپس لینے کی درخواست پر فیصلہ نہ کرنا درخواست خارج کرنے کے مترادف ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی متفرق درخواست کے مطابق استدعا ہے کہ اپیل واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔

pti

imran khan

tosha khana case

Imran Khan Arrested August 5

Islamabad High Court Lift