کراچی: آشوب چشم کی وبا میں تیزی سے اضافہ
آشوب چشم کی ادویات اسپتالوں میں دستیاب نہیں، مریض
موسم بدلتے ہی شہر قائد میں آشوب چشم کے مرض نے سر اٹھا لیا ، کراچی کے مختلف اسپتالوں میں آشوب چشم کے مریضوں میں بےتحاشا اضافہ ہوگیا۔
جیسے ہی موسم نے رخ بدلا شہر قائد میں آشوب چشم کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔
شہر کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا۔
آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کامران کے مطابق آشوب چشم کی مرض میں آنکھوں میں لالی آجاتی ہے اور آنکھوں میں تکلیف محسوس ہوتی ہے یہ وائرس ایک فرد سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہے۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ آشوب چشم کی ادویات اسپتالوں میں دستیاب نہیں، مہنگائی میں ادویات باہر سے خریدنا پڑتی ہے۔
ایک شخص سے دوسرے فرد کو لگنےوالی بیماری آشوب چشم سے متعلق ڈاکٹر احتیاط کے ساتھ باقاعدہ علاج کا مشورہ دیتے ہیں۔
صحت
karachi
eye care
EYE INFECTION
مقبول ترین
Comments are closed on this story.