Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈالر ایک ماہ کے دوران تقریباً 19 روپے تک مہنگا

نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 17 روپے سے زائد مہنگا ہوا۔
شائع 31 اگست 2023 05:15pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

گزشتہ کچھ دنوں کی طرح ڈالر کی قیمت میں اضافے کا تسلسل آج بھی جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں مزید ایک روپے نو پیسے اضافہ ہوا۔

اس حالیہ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کا لین دین 305 روپے 53 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بند ہونے تک روپے کی قدر 0.36 فیصد مزید گر چکی تھی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں روپے نے یہ مسلسل 10ویں گراوٹ ریکارڈ کرائی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 18 روپے 89 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے مہنگا ہوکر 322 روپے کا ہوگیا۔

جس کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹس میں 16 روپے 47 پیسے کا فرق پیدا ہوگیا ہے، جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ فرق ہے۔

ماہرین معاشیات نے اس فرق کو ملکی معیشیت کیلئے زہرِ قاتل قرار دیا ہے۔

11 اگست کو حکومت کے خاتمے تک ڈالر کی قیمت 288.49 روپے تھی۔ جس کے بعد نگراں حکومت کے دور میں ڈالر 17.05 روپے مہنگا ہوا۔

ڈالر

dollar vs rupee

dollar prices

US Dollars