Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

بچی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا
شائع 31 اگست 2023 03:28pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

کراچی کےعلاقے بلدیہ میں مواچھ گوٹھ غازی خان کے واڑہ کے قریب گلی کے کھلے گٹر میں گر کر چار سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

بچی کی شناخت عمرہ بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو مرشد اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک گٹر میں گر گئی جس کی لاش کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گٹر سے نکالا ہے۔

بچی کے ورثا نے قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے لاش کو نجی اسپتال سے گھر لے گئے ہیں۔

موچکو پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثاء سے رابطے کی کوشش اور واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات بھی حاصل کرر ہے ہیں۔

گلی میں کھیلتے ہوئے 4 سالہ بچی کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

Baldia Town