Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ کی کون سی معروف سیلیبرٹیز کیرتی سینن کی رشتہ دار ہیں

اداکارہ نے بالی ووڈ کیریئرکا آغاز 2014 میں فلم "ہیرو پنتی" سے کیا تھا
شائع 31 اگست 2023 03:57pm
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ
تصویر: دی نیوز انٹرنیشنل/ویب سائٹ

مشہوربالی ووڈ اداکارہ کیرتی سینن سے متعلق ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے، بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل ان کے چند عزیزپہلے سے یہاں کا حصہ تھے۔

متعدد بلاک بسٹر فلموں میں کام کرنے والی کیرتی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں ”باہر“ سے آئی ہیں یعنی ان کا انڈسٹری میں کسی سے کوئی قریبی تعلق نہیں۔

لیکن حال ہی میں کچھ انکشافات سامنے آئے ہیں جن سے اس تاثرکی نفی ہوتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرتی سینن کا تعلق بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اسٹار اور معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی سے ہے۔

مزید پڑھیں:

’راکھی نہیں فاطمہ بولو‘، عمرے کے بعد ائرپورٹ پر اداکارہ کا مکالمہ

’یاریاں 2‘ کے متنازع سین سے سکھوں کے جذبات مجروح، میکرز کیخلاف مقدمہ درج

رونالڈو نے روایتی سعودی رقص کرکے مداحوں کو حیران کردیا

کیرتی سنن کے والد اور اننیا پانڈے کی والدہ آپس میں رشتے دار ہیں۔

اننیا پانڈے اور کیرتی سینن کے رشتہ دار سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو فالو کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی فلموں اور کام پر تبصرے کرتے رہتے ہیں۔

2014 میں کیرتی سینن نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم ”ہیرو پنتی“ سے کیا تھا، جس میں ان کے مقابل اداکارجیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف تھے۔

Indian Actress

Nepotism

lifestyle

Kriti Sanon