Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے قومی ائرلائن کے اکائونٹس منجمد کر دیئے

ایف بی آر نے کہا کہ پی آئی اے کے 26 اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں
شائع 31 اگست 2023 03:08pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز (پی آئی اے) کے اکائونٹس منجمد کر دیئے ہیں، قومی ائرلائن نے اگست میں 2 ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔

ایف بی آر کے مطابق فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 8 ارب روپے ادا کرنے ہیں لیکن پی آئی اے نے الگ اکاؤنٹ کھول کرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی رقم کاغلط استعمال کیا۔

ایف بی آر نے کہا کہ قومی ائرلائن کے 26 اکاؤنٹ منجمد کیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے قومی ائرلائن کی سینئر قیادت کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ منجمد ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہو گا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے، پی آئی اے اکاؤنٹ جلد بحال ہو جائیں گے۔

PIA

FBR