Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ رہائی کے بعد پھر گرفتار

حلیم عادل شیخ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 04:04pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی: رہنما تحریک انصاف حلیم عادل شیخ کو رہائی ملتے ہی بھر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حلیم عادل کو انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کرکے روانہ ہوگئی۔

حلیم عادل شیخ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر گزشتہ روز بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ کو رہا کیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو اے ٹی سی کراچی میں پیش کیا گیا اور حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ر سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

pti

karachi

ATC

Haleem Adil Sheikh