ہر صبح چائے ضرور پئیں کیونکہ یہ نقصان نہیں ’فوائد‘ دیتی ہے
صبح کا آغاز چائے سے نہ ہو تو صبح صبح نہیں لگتی، اکثریت کیلئے ناشتے کے بعد چائے کا کپ کسی تسکین سے کم نہیں ہوتا۔
ہردن کا چائے پی کر تسلی بخش آغاز کرنے سے شیدائیوں پرایک پرسکون کیفیت طاری ہوتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جو چائے نہیں پیتے اور دوسروں کو بھی اس کے نقصانات گنواتے رہتے ہیں۔
آگر آپ چائے پینے کا شوق رکھتے ہیں تو جان لیں کہ ماہرین کے مطابق صبح کے وقت چائے کا ایک کپ آپ کے لیے انتہائی صحت مند ہوسکتا ہے۔
ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ میں بنگلورو کے سرجا پور میں واقع مدرہوڈ ہاسپٹل کی کنسلٹنٹ ڈائیٹیشن اور نیوٹریشنسٹ دیپکا جیسوال نے چائے پینے کے فوائد پر روشنی ڈالی ہے۔
مزید پڑھیں:
دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں
ڈینگی پھرپھیل رہا ہے لیکن یہ خوراک آپ کو بچا سکتی ہے
پچاس لاکھ شہد کی مکھیاں فرار ہونے پر کھلبلی
اینٹی آکسیڈنٹس پر مشتمل
چائے اینٹی آکسیڈنٹس یعنی کیٹیچن اور فلیونوئیڈز سے بھرپور ہوتی ہے، یہ مرکبات آکسیڈیٹو اسٹریس کا مقابلہ کرنے، جسم میں نقصان دہ فری ریڈیکلز کو نیوٹرل کرنے، کینسر ، دل کی بیماری اور ذیابیطس جیسی دائمی بیماریوں کے خطرات کو کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
نظامِ ہاضمہ
ادرک اور پیپرمنٹ سے بنی ہربل چائے ہاضمے کے نظام کو تقویت دینے کیلئے مشہور ہیں، یہ چائے بدہضمی، سوزش اور متلی کی علامات کو کم کرسکتی ہے۔
ذہنی آرام
چائے میں ایل-تھیانین کی موجودگی غنودگی پیدا کیے بغیر ذہنی آرام پہنچاتی ہے، جس سے چائے انسان کیلئے افراتفری کی دنیا میں ایک پرسکون ساتھی بن جاتی ہے۔
دل کی صحت
چائے میں اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہیں جو دل کی صحت کے فوائد سے منسلک ہیں، اس سے بلڈ پریشر کو منظم کرنے اور دل کی بیماری کے خطرات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
متوازن وزن
چائے میں کچھ مرکبات جیسے کیٹیچن اور کیفین، میٹابولزم کو فروغ دینے اور وزن کو منظم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔
ذہن کو چوکس رکھتی ہے
چائے میں کیفین کم مقدار میں ہوتی ہے۔ یہ کیفین محتاط رہنے کو بڑھا سکتا ہے، توجہ اور ارتکاز کو بہتر بنا سکتا ہے، جس سے یہ ان لوگوں کے لئے ایک بہترین انتخاب بن جاتا ہے جو دن بھر ذہنی طور پر تیز رہنا چاہتے ہیں۔
چائے کی کتنی مقدار پی سکتے ہیں؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ ضرورت سے زیادہ مقدار نہیں لی جائے۔ لہذا روزانہ ایک دن میں 1 یا 2 کپ چائے پینا درست ہے۔
تاہم کچھ چائے، جیسے کالی چائے، جس میں کیفین کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، کے زیادہ استعمال شدید سے ہلکے سر درد، گھبراہٹ، نیند کے مسائل، چڑچڑاپن، قے، دل کی دھڑکن میں اتار چڑھاؤ اور سینے میں جلن جیسےمسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.