جنوبی افریقہ: عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک، مزید اموات کا خدشہ
جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے سب سے بڑے شہر میں ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 73 افراد جان گنواچکے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جوہانسبرگ میں لگنے والی آگ میں 52 مزید زخمی ہوئے، جو آدھی رات کو لگی تھی۔
ایمرجنسی سروسز کے ترجمان رابرٹ مولاؤدزی نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ مزید افراد اندر پھنس سکتے ہیں۔
رابرٹ کا کہنا ہے کہ مجھے 20 سال سے سروس میں ہوں لیکن میں نے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
فائر فائٹرز فی الحال منزل سے دوسری منزل تک کام کر رہے ہیں۔
مقامی افراد نے بتایا کہ متاثرہ عمارت میں بے گھر افراد رہائش پزیر تھے جبکہ آتشزدگی کے وقت تقریباً 200 افراد عمارت کے اندر موجود تھے۔
فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد مکینوں کو نکال لیا لیکن اب بھی کارروائی جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن عمارت کی کھڑکیوں سے دھواں اب بھی نکل رہا ہے۔
Comments are closed on this story.