Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ عادتیں آپ کو نوجوانی میں ہی ’امیر‘ بناسکتی ہیں

جتنی زیادہ مہارتیں، اتنہی ہی بہتر کارکردگی
شائع 31 اگست 2023 12:06pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ہر کوئی پرتعیش زندگی گزارنے اور دولت مند بننے کی خواہش رکھتا ہے، لیکن یہ خواب شازونادر ہی پورا ہوسکتا ہے۔

اگرچہ پیسے کا ہونا خوشی کی ضمانت نہیں دیتا، لیکن یہ آپ کو خوشی کو محسوس کرنے کا ذریعہ ضرور بن سکتا ہے۔ تکمیل اور خوشی کے احساس کے علاوہ دولت کا حصول کامیابی کا باعث بھی بن سکتا ہے، اور کامیابی خوشی کا باعث بن سکتی ہے۔

دولت یا مالی تحفظ کے حصول کے لیے کچھ عادات پر عمل کرنا اور کوشش کرنا انتہائی ضروری ہے۔

ٹائمز آف انڈیا میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق ان عادات کو اپنانا آپ کو30 سال تک کی عمر تک پہنچنے میں کافی دولت کمانے میں مدد کرسکتا ہے۔

طے شدہ اہداف کو حاصل کرنا

ہر کسی کے لئے طے شدہ عزائم کو حاصل کرنا مشکل ہو سکتا ہے، لیکن زندگی کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو بتدریج تبدیل کرنا اور اپنی تمام تر توجہ اس مقصد کے حصول کی طرف لگانا ممکن ہے، اس سے کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

مزید پڑھیں:

معمولاتِ زندگی بہتر بنانے کیلئے چند آسان نسخے

خوش رہنا ہے تو یہ چند عادات اپنا لیں

تھکن اور بیماریوں سے بچنے کا سادہ اور آسان نسخہ

ایک ہی مقصد پر قائم رہیں

ہر شخص کا ایک ہی مقصد ہونا چاہیئے جسے وہ پورا کرنے کی کوشش میں لگا رہے۔ اس مقرر کردہ مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آدمی کو بہت زیادہ محنت کرنے کے علاوہ ثابت قدم بھی رہنا چاہیے۔

مثال کے طور پرآدمی کو ایک مخصوص عمر کے لیے اپنے اہداف پر غور کرنا چاہیے۔ وہ سب کچھ جو وہ ایک خاص عمر سے پہلے کرنا چاہتا ہے۔ ان اہداف کی منصوبہ بندی کرنے سے علم ہو گا کہ ایک شخص کیا چاہتا ہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے اسے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنے اخراجات کو اپنی آمدنی سے کم رکھیں

کسی شخص کی بقا کی بنیاد وہ معاوضہ ہوتا ہے جو اسے اپنی محنت یا ہنر کے عوض حاصل ہوتا ہے۔ اس رقم کا صرف ایک مخصوص حصہ خرچ کرنے کا فیصلہ کامیابی کی سیڑھی کا پہلا قدم ہے۔

اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ کوئی مستقبل کے لیے کچھ بچت کرسکے گا، اس لیے بچت کی طرف لازمی جانا چاہیئے۔

جلد بچت شروع کریں

آج کی دنیا میں پیسہ خرچ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں جو آپ کی آمدنی کو تیزی سے ختم کر سکتے ہیں، لیکن اگر کوئی شخص اپنے ابتدائی دنوں میں کافی رقم حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے بچت میں ایک خاص رقم لگانے یا اسے دانشمندی سے سرمایہ کاری کرنے پر دوبارہ توجہ دینے کی ضرورت ہوگی۔ اس کی بدولت وہ جلد ہی ایک امیر زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے گا۔

سخت بجٹ کنٹرول

یہ اس شخص کی بعد کی زندگی کے لیے فائدہ مند ہو گا اگر وہ ذاتی بجٹ بنانے کی عادت پیدا کر لیں جس میں اس کی تمام بنیادی ضروریات شامل ہوں اور یہ بھی یاد رکھیں کہ بچت کے لیے مختص کردہ رقم کو کم نہ کریں۔

اپنے لیے ایک منصوبہ بجٹ کی مدد سے بنایا جا سکتا ہے۔ اس منصوبے کی مدد سے وہ شخص یہ تجزیہ کر سکتا ہے کہ وہ کہاں ایڈجسٹمنٹ کر سکتا ہے یا نہیں کر سکتا۔

اپنی صلاحیتوں کو بہتربنائیں

علم اور ہنر پیسہ کمانے کے دو بہترین طریقے ہیں۔ لہذا جس شخص کے پاس جتنی زیادہ مہارتیں ہوں گی وہ اتنی ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ آپ کو نئی مہارتیں سیکھنے اور اپنے علم کو بڑھانے کی کوشش کرنی چاہیے، کیونکہ حاصل کی گئی مہارت کبھی ضائع نہیں ہوتی۔

money

wealth

habits

30s