پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے، جلیل عباس
نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔
اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے دو روزہ وزارتی اجلاس سے خطاب میں جلیل عباس نے کہا کہ تقریب میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا میں قیام امن کے لئے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن میں کردار ادا کرنے کے لئے پُرعزم ہے، اقوام متحدہ کے مشنز دنیا میں قیام امن کے لئے کوشاں ہیں۔
نگراں وزیر خارجہکا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ کشیدہ علاقوں میں امن کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے، البتہ ہمیں امن مشنز کی استعدادکار میں اضافے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ امن مشنز کا حصہ رہنے والے اہلکاروں کی طبی امداد کے لئے بھی اقدامات ہونے چاہئیں جب کہ رسمی قیام امن کے بجائے جدید خطوط پر مزید کام کرنے کی بھی ضرورت ہے۔
Comments are closed on this story.