Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ کابلی پلاؤ بھارت میں کیوں دکھایا نہیں جارہا ؟

ڈرامہ میں سبین فاروق اور محمد احتشام الدین مرکزی کردار ادا کررہے ہیں
اپ ڈیٹ 31 اگست 2023 08:40am

پاکستانی ڈرامہ کابلی پلاؤ جو مقبولیت کی بلندیوں کو چھو رہا ہے جس کی کہانی ایک نوجوان لڑکی اور ایک 40 سالہ مذہبی آدمی حاجی مشتاق کے گرد گھومتی ہے۔

یہ ڈرامہ بھارت میں بھی کامیاب ہو رہا ہے اور بہت سے شائقین سبینہ فاروق کو ایک نئے کردار میں دیکھنا پسند کر رہے ہیں اس سے قبل بھی مقبول ڈرامے تیرے بن میں ان کے کردار کو بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

تاہم سوشل میڈیا پر اچانک بھارتی شائقین نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ کابلی پلاؤ اب بھارتی یوٹیوب پر دستیاب نہیں۔

اس سے قبل اداکارہ سبینہ فاروق نے کہا تھا کہ بھارتی شائقین کو جلد اچھا سرپرائز ملے گا اور اب ڈرامے میں شمیم کا کردار ادا کرنے والی نادیہ افگن نے ایک بھارتی مداح کو اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ بھارت میں کیوں پیش نہیں کیا جارہا ۔

نادیہ افگن نے انکشاف کیا کہ بھارتی آن لائن پلیٹ فارم زی فائیو نے کابلی پلاؤ کے حقوق خرید لیے ہیں اور بھارتی شائقین جلد ہی اس پلیٹ فارم پر ڈرامہ دیکھ سکیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ کابلی پلاؤ ہندوستانی شائقین کے لیے یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے۔

ڈرامہ کابلی پلاؤ ایک جوڑے کی منفرد کہانی پر مشتمل ہے جوکچھ مشکل حالات کے باعث ایک دوسرے سے جدا ہوگئے لیکن باہمی احترام اورمحبت ان کے دل میں برقرار رہتی ہے۔

سبین فاروق اور محمد احتشام الدین، باربینا اور حاجی مشتاق کے مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ نادیہ افغان بطور شمیم اور عبداللہ فرحت اللہ بطور باران افغانی شامل ہیں۔

ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر علی اورعمران رضا ہیں جب کہ اس کی کہانی ظفر معران نے لکھی ہے اور کاشف نثار اس کی ہدایات دے رہے ہیں۔

Kabuli Palao