Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ایمان علی 23 برس بعد ابرارالحق کی رانو بنیں گی

اداکارہ ایمان علی نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ جلد ہی گلوکار ابرارالحق کے نئے گانے میں اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔

گزشتہ روز یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی کہ ایمان علی جلد ہی ابرار الحق کے نئے گانے ”رانو“ میں دکھائی دیں گی تاہم اب اداکارہ ایمان علی نے خود ہی اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے نیوز پیج پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کیا ہے۔

گزشتہ روز صحافی حسن کاظمی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں یہ انکشاف کیا تھا کہ چندی گڑھ سے رانو آرہی ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتائی تھیں کہ ابرار الحق ایک نیا گانا ”رانو“ لے کر آرہے ہیں جس میں ایمان علی بھی نظر آئینگی، اس ویڈیو کو اسد ممتاز ڈائریکٹ کر رہے ہیں جو کہ ایک مشہور اداکار اور سینماٹوگرافر بھی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ گانے کی ویڈیو ستمبر میں لاہور میں شوٹ کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ایمان علی اس سے پہلے 23 سال قبل ابرار الحق کے مقبول ترین گانے ’سانو تیرے نال پیار ہوگیا‘ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں

Abrar ul Haq

Iman ali