Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ اب فارسی زبان میں سنیں

ڈرامے کیلئے اس گانے کو اردو راحت فتح علی خان نے گایا تھا
شائع 30 اگست 2023 11:31pm

مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کا ٹائٹل سانگ اب فارسی زبان میں بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار ہمایوں سعید نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر مداحوں کو بتایا کہ پسندیدہ ترین میوزیکل ٹریک کو اب فارسی زبان میں بھی سنا جا سکتا ہے۔

ہمایوں نے لکھا کہ اب فارسی بولنے والے ناظرین بھی دانش سے محبت کرنے لگیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ فارسی زبان میں تیار کیے جانے والے گانے کو گرائمی ایوارڈ یافتہ ایرانی میوزیشن شروین آقا پور نے تیار کیا ہے۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی محبت زبان اور جغرافیہ سے بالاتر ہے، اور اس کے لیے میں ہمیشہ شکر گزار رہوں گا ۔

2019 میں پیش کیے جانے والے پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کے ٹائٹل سانگ کو بے حد پسند کیا گیا جس معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے اپنی آواز میں گایا تھا ۔

Humayun Saeed

Mere paas tum ho