Aaj News

ہفتہ, ستمبر 28, 2024  
23 Rabi ul Awal 1446  

چیلنج: تصویر میں چھپی لڑکی 10 سیکنڈ میں تلاش کرکے دکھائیں

بصری پہیلی نے سوشل میڈیا صارفین کو چکرا دیا
شائع 31 اگست 2023 06:30am

حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

تصویر کے ساتھ چیلنج دیا گیا کہ اس میں بڑی چالاکی سے ایک لڑکی چھپائی گئی ہے، اسے بے نقاب کریں۔

اب سوال یہ ہے کہ کیا آپ کے پاس اس چیلنج کو پورا کرنے کی مہارت ہے؟

تصویر میں ایک شکل دکھائی گئی ہے جو ایک ٹوپی پہنے ہوئے ہے۔

اس دلچسپ بصری پہیلی کے تخلیق کار نے ناظرین کے لیے چیلنج دیتے ہوئے لکھا، ’کیا آپ اس تصویر میں اس کی بیوی کی چھپی ہوئی موجودگی کو محض نو سیکنڈ میں بے نقاب کر سکتے ہیں؟‘

اس چیلنج کو کچھ صارفین نے آسانی سے پورا کرلیا، جبکہ کچھ نے ناکامی پر افسوس کا اظہار کیا۔

کیا آپ ڈھونڈ پائے؟

کیا آپ چھپی ہوئی لڑکی کو تلاش کرنے کے قابل رہے؟

اگر نہیں، تو پریشان نہ ہوں۔ جواب بالکل آپ کے سامنے ہے۔