Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوہاٹ سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ

سیاب کنواں نمبر1 کی دریافت2022 کو عمل میں لائی گئی تھی
شائع 30 اگست 2023 08:13pm

کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر 1 سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور 20.5 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے تیل اور گیس کی پیداوارمیں ایک اور کامیابی حاصل کرلی ہے، کوہاٹ میں سیاب کنواں نمبر 1 سے تیل اور گیس کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق سیاب کنواں نمبر1 کی دریافت2022 کوعمل میں لائی گئی تھی تھی، اور کنویں سے 1700 پی ایس آئی پریشر پر یومیہ 125بیرل خام تیل اور 6.2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل کی جا رہی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ سیاب کنویں سے اب 4300 پی ایس آئی پریشر پر روزانہ 265 بیرل خام تیل اور 14.3ایم ایم ای سی ایف ڈی گیس کی اضافی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے، جس کے بعد اب نواں نمبر 1 سے یومیہ 390 بیرل خام تیل اور20.5ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی پیداوارحاصل کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ اوجی ڈی سی ایل نے اضافی پیداوارکا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، اس اضافی پیداوار سے او جی ڈی سی ایل کے زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا اور ملکی امپورٹ بل میں خاطر خواہ کمی واقعہ ہوگی۔

Oil and gas

OGDC

Kohat Sayab Well No.1