مایہ ناز پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا
ایشیا کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے نیپال کے خلاف اپنی 102 ویں اننگز میں 19 ویں سینچری مکمل کی، جو ون ڈے کے کم میچز میں زیادہ سینچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے۔
پاکستان میں جاری ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کیلئے 343 رنز کا ہدف دیا، جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کریئر کی 19 ویں شاندار سنچری اسکور کی۔
انہوں نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، یہ ان کی ون ڈے کرکٹ میں دوسری 150 رنز کی یا اس سے زائد کی اننگز تھی، جب کہ انہوں نے 102اننگز میں اپنی 19 ویں سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
اس سے قبل ہاشم آملہ نے 104اننگز میں 19سنچریاں بنائی تھیں، اور بابراعظم نے102اننگز میں 19سنچریاں بنائی ہیں، جو کم ون ڈے میچز میں زیادہ سینچریوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔
بابر اعظم 102 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بھی دنیا کے بلے بازوں میں پہلے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 5353 رنز بنارکھے ہیں، جب کہ ہاشم آملہ نے 102 اننگز کے بعد 5165، سر ووین رچرڈز کے 4624، جو روٹ 4480، شائی ہوپ 4465 اور شیکھر دھون کے 4401 رنز تھے، ٹاپ ٹین کی اس فہرست میں ویرات کوہلی کا نام نہیں ہے، وہ 11 ویں نمبر پر ہیں۔
Comments are closed on this story.