Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

”آمرس کینڈی“، ایشیا کپ2023 میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس پر صارفین مشتعل

افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
شائع 30 اگست 2023 06:21pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

ایشیا کپ 2023 کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، شاندار افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تریشالا گرونگ کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا کو ہلا دیا ہے۔

ایشیا کپ کی افتتاحی تقریب میں آئمہ بیگ اور تریشالا گورنگ دونوں نے پرفارم کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں گلوکاراؤں کی کارکردگی پر دلچسپ تبصرے سامنے آئے ہیں۔

ایک خاتون صارف نے لکھا کہ ’نیپال والوں، آئمہ بیگ کو لے جانا، اپنی والی کو چھوڑجانا‘۔

مزید پڑھیں:

15 سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا میلہ سج گیا

ایشیا کپ: 15 برس بعد میزبانی ملنے والا پاکستان پہلا میچ آج کھیلے گا

ایشیا کپ 2023: پاک بھارت ٹاکرا خطرے میں پڑگیا

ایک صارف نے تریشالا کی پرفارمنس کو آئمہ بیگ کی پرفارمنس سے بہتر قرار دیا۔

ایک صارف پاکستانی گلوکاراہ کی کارکردگی سے خاصا ناخوش دیکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے پاکستانی گلوکارہ کو زیب تن کئے گئے لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو آئمہ بیگ کے لباس کو ”آمرس“ کینڈی سے مشابہت دی۔

ایک صارف نے ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے دوران پاکستانی کرکٹرکی کیفیت بتائی گئی ہے۔

ایک صارف کے مطابق دونوں گلوکاراؤں کی کسی صورت ضرورت نہیں تھی۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

social media

Aima Baig

lifestyle

ASIA CUP 2023

Trishala Gurung