Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

چینی کی قیمت 185 روپے فی کلو تک جاپہنچی، 300 تک پہنچنے کا خدشہ

مہنگی ترین امپورٹڈ چینی منگوانے کیلئے خط لکھ دیا گیا
شائع 30 اگست 2023 05:17pm
علامتی تصویر: اے ایف پی
علامتی تصویر: اے ایف پی

ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث کراچی میں ہول سیلز بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ ریٹیل میں چینی 175 سے 185 تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت ہول سیلز بازار میں 4 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کے دام ایک بار پھر بڑھ گئے

محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، جس سے شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

karachi

sugar

sugar price

Imported Sugar