حکومت حلقہ بندیوں کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، نگران وزیراطلاعات
پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں کہ حکومت انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے، اور الیکشن کمیشن جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے بات کرتے ہوئے نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمشنر نے نئی حلقہ بندیاں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور حکومت الیکشن کمیشن کے فیصلے کے پیچھے کھڑی ہے۔
نگران وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیوں کا فیصلہ نگران حکومت نے نہیں بلکہ گزشتہ منتخب حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں کیا تھا۔
مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آئین و قانون کے مطابق جب مناسب سمجھے گا انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
Comments are closed on this story.