Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تھرمیں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر ہوگئے، پیداوار بند ہونے کا خدشہ

چینی کمپنی کا واجبات کی ادائیگی کے لئے پاکستانی کمپنی کو خط
شائع 30 اگست 2023 04:36pm

تھرمیں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، جس کے بعد کوئلے کی پیداوار بند ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

تھر میں کوئلہ نکالنے والی چینی کمپنی نے پاکستانی کمپنی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پیداوار بند ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں: کول مائننگ کے تیسرے منصوبے کی منظوری،420 ملین ڈالر کی بچت ہوگی

چینی کمپنی نے اپنے خط میں بتایا ہے کہ کمپنی کے واجبات 5 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، اور کمپنی کا سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ 4 ماہ میں ختم ہو جائے گا۔

thar coal

Sindh Engro Coal Mining Company