Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوہائے علی ابڑو نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی

اداکارہ نے 2021 میں شادی کے بعد شوبزکو خیرباد کہہ دیا تھا۔
شائع 30 اگست 2023 04:02pm
تصویر: سوہائے علی ابڑو/انسٹاگرام
تصویر: سوہائے علی ابڑو/انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سوہائے علی ابڑو طویل عرصے بعد بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آرہی ہیں۔

اداکارہ ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامہ ”جنٹلمین“ میں نظر آئیں گے۔

سوہائے نے متعدد معروف ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی واپسی کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام پردی۔

سوہائے نے مارچ 2021 میں کرکٹر شہزارمحمد سے شادی کی تھی، اورشادی کے بعد انہوں نے شوبزکو خیرباد کہہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں:

اندازہ نہیں اتنی جلدی شادی ہوجائے گی، سوہائے علی ابڑو

ایم بی سی بالی ووڈ پر مزید پاکستانی ڈرامے نشر کئے جارہے ہیں

یہ چھئیا چھئیا نہیں ہے یہ ناٹ رمیا وستاویا ہے

ثناء شاہنواز اورنیکسٹ لیول پروڈکشن ٹیم کے مطابق سوہائے آنے والے ڈرامے ’جنٹلمین‘ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

اس ڈرامے میں زاہد احمد اور احمد علی بٹ بھی نظرآئیں گے۔

جنٹلمین میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی بھی پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

اس ڈرامے کو خلیل الرحمان قمر نے تحریر کیا ہے۔

drama

lifestyle

Sohai Ali Abro

gentlemen