Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سائفر کیس میں عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ کی تفصیلات سامنے آگئیں

چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر قانونی تحفظات ہیں، ذرائع ایف آئی اے
شائع 30 اگست 2023 03:46pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو ایف آئی اے نے عدالت سے تفتیش کی اجازت لی، اور دوران تفتیش چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں ملوث پایا، عدالت سے عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے مسترد کرکے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر قانونی تحفظات ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس میں ان کے 16 اگست کے جوڈیشل ریمانڈ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو ایف آئی اے نے عدالت سے سائفر کیس کی تفتیش کی اجازت لی، دوران تفتیش چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس میں ملوث پایا۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق 16 اگست کو عدالت سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور چیئرمین پی ٹی آئی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا۔ ایف آئی اے کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ نہ ملنے پر قانونی تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا نےعدالت سے تفصیلات حاصل نہیں کیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے 6 وکلا آج جیل میں گئے، جن میں سے بیرسٹر سلمان سے عمران خان نے آج جیل میں الگ ملاقات کی، اور سائفر کیس میں سلمان صفدر کو لیڈ کونسل مقرر کردیا۔

عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

واضح رہے کہ سائفرکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہوا، اور اٹک جیل کے اندر ہی سائفر کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں: کسی اور مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، عمران خان کی ایک اور درخواست دائر

عمران خان کو جج ابوالحسنات کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگانے کے بعد اُن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا امکان

یاد رہے کہ وزارت قانون نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز منگل 30 اگست کو اٹک جیل میں سماعت کی خصوصی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

pti

FIA

pti chairman

Cypher

ٰImran Khan

cypher case Imran Khan