پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ دوبارہ گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ایک بار پھر سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے، انہیں پولیس نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے حلیم عادل شیخ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اینٹی کرپشن پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔
عدالت نے حلیم عادل شیخ کو بھی 7 دن میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
اس سے قبل اینٹی کرپشن عدالت حیدر آباد نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جس کے خلاف حلیم عادل نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
حلیم عادل شیخ نے وکلا نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ پولیس پی ٹی آئی کو ضمانت کے باوجود عدالت کے اطراف میں موجود ہے، پولیس کو ان کی گرفتاری سے روکا جائے۔
جسٹس امجد ستہو نے ریمارکس دیئے کہ جس کیس درخواست دائر کی گئی تھی اس میں پولیس کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے، جس ایشو کو درخواست کا حصہ نہیں بنایا گیا اس میں کیسے حکم دے سکتے ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے تمام کیسز میں ضمانت لے رکھی تھی
حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر ترجمان پی ٹی آئی سندھ محمد علی بلوچ نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کیا کہ حلیم عادل شیخ نے تمام کیسز میں ضمانت لے رکھی تھی، لیکن عدالت کے احکامات باوجود انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف سندھ نے کہا کہ ملک میں اس وقت فسطائیت کا دور چل رہا ہے، قانون کی پاسداری ختم ہوچکی ہے۔
Comments are closed on this story.