سائفر گمشدگی کیس میں شاہ محمود جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اسلام آباد: سفارتی سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کی۔
شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدالت سے شاہ محمود کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے خصوصی عدالت نے مسترد کردیا۔
خصوصی عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر سابق وزیر خارجہ کا مزید دو روزہ ریمانڈ منظور کرکے تحقیقاتی ادارے کے حوالے کیا تھا۔
یاد رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز چیلنج کی درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ فریق بنایا گیا ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت سیاسی مخالفت پر انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے میرے خلاف سائفر کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
سائفر گمشدگی کیس: شاہ محمود قریشی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اٹک جیل میں سائفرکیس کی سماعت ، عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
ان کا کہنا تھا کہ جج نے اس بات پر غور نہیں کیا کہ ایف آئی آر میں سائفر میرے پاس ہونے کا الزام نہیں بلکہ سائفر کسی اور کے پاس ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.