Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں انسپکٹرز 50 ہزار تک جرمانے عائد کرسکیں گے، قانون منظور

انسپکٹرز کو متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز بھی ہوگا
شائع 30 اگست 2023 12:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: سندھ میں تعینات انسپیکٹرز کو 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔

ترمیم کے مطابق ایکٹ کے سیکشن 132 کے سب سیکشن 3 میں لفظ انسپیکٹر کا اضافہ کیا جائے گا، انسپکٹرز کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اختیار ہوگا۔

مذکورہ ترمیم کے تحت ایک ہی فرد کی جانب سے بار ہار اسی جرم کے ارتکاب پر انسپکٹرز کو متعلقہ عدالت میں مقدمہ دائر کرنے کا مجاز ہوگا۔

بل میں لوکل کونسلز کے انسپکٹرز کو ایکٹ کے تحت 67 جرائم کا نوٹس لینے اور خلاف ورزی کرنے والوں پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

ان جرائم میں مقامی حکومت کے ٹیکسوں اور لیویز کی عدم ادائیگی بھی شامل ہے۔ ترمیم شدہ قانون مقامی کونسلوں کو بار بار جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کرنے اور پانچ لاکھ روپے سے زیادہ جرمانے یا تین سال تک قید کی درخواست کرنے کا بھی اختیار دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر کا سندھ گوٹھ آباد ہاؤسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 پر دستخط سے انکار

گورنر سندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار

واضح رہے کہ سابق صوبائی اسمبلی نے 8 اگست کو سندھ لوکل گورنمنٹ تیسرے ترمیمی بل 2023 کی منظوری دی تھی جسے دستخط کے لئے گورنر سندھ کو بجھوایا گیا تھا۔

karachi

Sindh government

Governor Sindh

Sindh Police