چوہدری پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں سماعت مزید 15 ستمبر تک ملتوی
ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے چالان سے متعلق پراگریس رپورٹ پیش کردی
اسپیشل جج سینٹرل نے چوہدری پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کیس میں سماعت مزید 15 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔
ڈیوٹی جج اسپیشل سنٹرل کورٹ نے پرویز الہی کیس کی سماعت کی، جبکہ عدالت نے آج چالان مکمل کرکے پیش کرنے کے ساتھ ہی مونس الٰہی کو بھی پیش کرنے کا حکم دے ر کھا تھا۔
ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی جانب سے چالان سے متعلق پراگریس رپورٹ پیش کی گئی۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ شریک ملزم مونس الہی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی جاری ہے، مکمل ہونے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروایا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے پرویز الہی اور مونس سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزمان پر مشکوک ٹرانزیکشن اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔
Chaudhry Pervaiz Elahi
Pervaiz Elahi
مقبول ترین
Comments are closed on this story.