Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

برگر کنگ ’برگرسائز‘ کی بناء پر مقدمے کی زد میں

شہری نے گمراہ کرنے پر 'مکڈونلڈز' اور 'وینڈیز' پر بھی مقدمہ دائرکررکھا ہے
اپ ڈیٹ 30 اگست 2023 12:27pm
تصویر: رائٹرز/ویب سائٹ
تصویر: رائٹرز/ویب سائٹ

امریکی جج نے مشہور فوڈ چین ”برگر کنگ“ کی اپنے خلاف فراڈ کے مقدمے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ برگرکنگ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے والا شہری ’مکڈونلڈز‘ اور ’وینڈیز‘ پربھی مقدمے کرچکا ہے۔

مقدمے میں فاسٹ فوڈ چین پر تصاویر میں اصل سائز سے بڑا برگر دِکھا کر صارفین کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ڈسٹرکٹ جج رائے آلٹمین کا کہنا ہے کہ امریکی برگر کنگ کو ان الزامات کے خلاف اپنا دفاع کرنے کی ضرورت ہے کہ ان کے اسٹورز کے مینو بورڈز پر ہیمبرگر کی تصاویر نے صارفین کو گمراہ کیا۔

برگر کنگ پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فوڈ چین اپنے برگرز کو ایسے اجزا کے ساتھ پیش کرتی ہے جو ”بن کے اوپر سے بہہ“ رہے ہوتے ہیں جس سے یہ برگرز اصل سائز سے 35 فیصد بڑے اور ان میں موجود گوشت بھی دوگنا نظر آتا ہے۔

مزید پڑھیں:

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

آفس میں ڈارک چاکلیٹ کھائیں، کارکردگی بہتر بنائیں

کھٹملوں سے نجات کے چند مفید اور آسان ٹوٹکے

برگرکنگ نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ برگر بالکل ویسے ہی پیش کیے جائیں جیسے وہ تصاویرمیں نظر آتے ہیں۔

جج نے جمعہ کو ٹی وی اور آن لائن اشتہارات سے متعلق دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس دعوے کی حمایت کرنے کے لیے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ برگر کنگ نے اپنے برگر کے سائز یا پیٹیز کے وزن کے بارے میں غلط بیانی کی۔

برگر کنگ کی طرف سے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ’مدعی کے دعوے جھوٹے ہیں، ہمارے اشتہارات میں استعمال ہونے والی بیف پیٹیز وہی پیٹیز ہیں جوملک بھر کے صارفین کو ہوپر سینڈوچ میں پیش کی جاتی ہیں‘۔

مشہور فاسٹ فوڈ چینز میکڈونلڈز اور وینڈیز پر بھی یہ مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔

نیویارک کا ایک شہری مکڈونلڈز اور وینڈیز پر اس بنیاد پر مقدمہ کر رہا ہے کہ ان کے برگر کے سائز ان کے اصل برگر کے سائز جیسے نہیں ہیں۔

انہوں نے عوام کو بےوقوف بنانے پر 50 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے۔

Fraud

America

Burger King

Burger