ڈالر کی اونچی اُڑان برقرار، روپیہ مزید بے قدر ہوگیا
پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہفتے کے مسلسل تیسرے روز اضافے نے روپے کی قدر کو مزید کم کردیا ہے۔
ڈالر کی قیمت میں آج بھی اضافے کا سلسلہ جاری رہا، ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز ہوتے ہی 45 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 303.50 روپے میں جاری تھی، دن کے آخر میں مجموعی طور پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 39 پیسے اضافے سے ڈالر 304.44 روپے پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 319 روپے ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا تھا کہ اوپن اور انٹربینک مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں فرق ایک اعشاریہ 25 فیصد سے زائد نہیں ہونا چاہیئے، اس کے باوجود دونوں کرنسی مارکیٹس میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے سے زائد کا فرق ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 5 پیسے اضافے سے ڈالر کی قدر 303 روپے 5 پیسے بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کی شروعات میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پی ایس ایکس 100 انڈیکس صرف 5 پوائنٹس بڑھ کر 46 ہزار 775 پر آگیا، جو گزشتہ روز 46 ہزار 770 پر بند ہوا تھا۔ تاہم شام کے وقت پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کی لہر دیکھی گئی، اور کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 525 پوائنٹس کمی سے 46 ہزار 240 پوائنٹس پر بند ہوا۔
Comments are closed on this story.