Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ چھئیا چھئیا نہیں ہے یہ ناٹ رمیا وستاویا ہے

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کا تیسرا گانا جاری
شائع 30 اگست 2023 06:17am

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’جوان‘ کا تیسرا گانا ’رمیا وستاویا‘ جاری کر دیا۔

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گانا شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ یہ چھئیا چھئیا نہیں یہ ناٹ رمیا وستاویا ہے، بلکہ یہ تو جوان کا تھاتھا تھائیاں ہے۔

گانے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ اس کے پیچھے بہت سی کہانیاں ہیں، لیکن یہ کہانیاں 31 اگست کو ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر کیلیے رکھی ہیں، ابھی آپ صرف میرے ساتھ ڈانس کریں۔

یاد رہے کہ ’جوان‘ کے اس سے قبل دو گانے ’زندہ بندہ‘ اور ’چلیا‘ پہلے ہی ریلیز کیے جا چکے ہیں جو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیے جا رہے ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان، وجے سیتوپتی، نینتھارا اور دپیکا پڈوکون (خصوصی کردار میں) شامل ہیں۔

فلم 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تمل اور تیلگو میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

jawan