Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداران جہانگیر ترین کی کشتی میں سوار

شعیب کریم، قاسم عزیز ، رضوان شاہ، خواجہ سہیل کا آئی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار
شائع 29 اگست 2023 10:24pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے عہدیداران نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ شعیب کریم، قاسم عزیز ، رضوان شاہ اور خواجہ سہیل نے آئی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

پی ٹی آئی لاہور کے کوآرڈینیٹرز نے صدر آئی پی پی لاہور ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی) میں شامل ہونے والوں میں پی ٹی آئی رہنما شعیب کریم اور قاسم عزیز خان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ خواجہ سہیل مقبول اور سید رضوان شاہ بھی استحکام پاکستان پارٹی کو پیارے ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان کی سزا معطلی کی اصل وجہ سامنے آگئی

الیکشن شیڈول اور تاریخ: پیپلزپارٹی کی چیف الیکشن کمشنر سے اہم ملاقات

آئی پی پی میں شامل ہونے والے رہنماؤں نے جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مراد راس نے نئے آنے والے رہنماؤں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔

شعیب کریم، قاسم عزیز خان ، سید رضوان شاہ، خواجہ سہیل مقبول نے نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے اداروں اور قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

pti

Pakistan Politics

general elections 2023

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)