Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب انتخابات : عدالتی فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 31 اگست کو سماعت ہوگی
شائع 29 اگست 2023 08:19pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات 14 مئی کو کروانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔

سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 31 اگست کو ہوگی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

Punjab Elections

SUPREME COURT OF PAKISTAN (SCP)