Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف سیکرٹری فارغ، خیبرپختونخوا نگراں کابینہ میں 2 وزرا کا اضافہ

ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 11:07pm

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں شامل دو نئے وزراء انجینئرعامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان نے حلف اٹھالیا۔ دوسری جانب ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے انجینئر عامر ندیم درانی اور انجینئر احمد جان سے حلف لیا۔

نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان بھی تقریب میں شریک تھے۔

گورنر غلام علی نے حلف اٹھانے والے نگراں صوبائی وزراء کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال اور دیگر وزراء بھی موجود تھے۔

چیف سیکرٹری فارغ

دوسری طرف چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ چیف سیکرٹری کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ہٹانے کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ بھیج دیا۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمرحمیدکی جانب سے بھجوائے گئے مراسلے میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم کو ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری غیرجانبداری سے کام نہیں کر رہے، چیف سیکرٹری شفاف انتخابات کیلئے معاونت نہیں کر پا رہے۔

general elections 2023

KPK caretaker government

KPK caretaker CM