Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی: تاجر برادری کا مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان

شہر قائد کی تمام مارکیٹیں جمعہ کو مکمل طور پر بند رہیں گی، تاجر رہنما
شائع 29 اگست 2023 06:41pm
فوٹو ــ اسکرین گریب
فوٹو ــ اسکرین گریب

کراچی کی تاجر برادری نے مہنگائی اور بجلی کے زائد بلوں کیخلاف یکم ستمبر کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ شہر قائد کی تمام مارکیٹیں جمعہ کو مکمل طور پر بند رہیں گی۔

ہڑتال کا اعلان کراچی میں تاجروں نے مشاورتی اجلاس کے بعد متفقہ طور پر پریس کانفرنس میں کیا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ یکم ستمبر کو کراچی میں شٹر ڈاؤن ہوگا۔ کراچی کی کوئی دکان اور بازار نہیں کھلے گا۔

تاجر رہنما عتیق میر نے کہا کہ آج جو ہڑتال کا فیصلہ ہوا اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہے۔ ہڑتال کے معاملے پر ہم ایک ہیں اور ہمارا اتحاد قائم رہے گا۔

تاجر رہنما جمیل پراچہ نے کہا کہ یکم ستمبر کو کراچی نہیں ملک بھر میں تاجر ہڑتال کریں گے اور تمام بازار بند رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

بلوچستان : مہنگائی کے باعث خودکشی کے 2 واقعات، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

40 ہزار روپے کے بل سے پریشان نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی

پریس کانفرنس سے قبل مشاورتی اجلاس ہوا جس میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی ، حماد پونا والا ،محمود حامد سمیت تمام رہنماؤں نے شٹر ڈاؤن کی تجویز دی تھی۔

economic crisis

protest

Strike

electricity bill

Pakistan Inflation

businessman