Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی 63 سالہ ’نوجوان‘ گرل فرینڈ

63 سالہ اداکارہ نے نوجوان اداکاراؤں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 07:04pm

ویسے تو بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان عرف ”سلّو بھائی“ سنگل ہیں، لیکن ایسا نہیں کہ ان کا دل کسی پر نہ آیا ہو۔ کترینہ کیف، ایشوریہ رائے سمیت کئی اداکاراؤں کے نام ان کے ساتھ جوڑے گئے۔

ویسے تو یہ اداکارائیں آج بھی انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ان کی عمر اتنی زیادہ نہیں، لیکن سلمان خان کی ایک گرل فرینڈ ایسی بھی رہی ہیں جو اب تک اپنی عمر کی 6 دہائیاں جی چکی ہیں، لیکن حسن میں میں انہوں نے نوجوان اداکاروں کو بھی پیچھ چھوڑ دیا ہے۔

سنگیتا بجلانی وہ نام ہے جو 60 سال کی عمر میں بھی بتاتا ہے کہ عمر واقعی صرف ایک نمبر ہے۔ انہوں نے خود کو ایک نوجوان اداکارہ کی طرح مینٹین کر رکھا ہے۔

سنگیتا بجلانی 1990 کی دہائی میں سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والی اداکاراؤں میں سے ایک تھیں، اور آج بھی انہوں نے اپنے بولڈ انداز سے نیٹیزنز کو حیران کر رکھا ہے۔

انہوں نے اتوار (27 اگست) کی شام ممبئی میں ”مس ڈیوا“ ایونٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان امتحان میں کس طرح پاس ہوتے تھے؟ والد نے میڈیا پر پول کھول دی

اس دوران انہوں نے گلابی رنگ کا باڈی کون ڈریس پہنا اور ریڈ کارپٹ پر شاندار انٹری دی۔

انہوں نے پیپارازی کو زبردست پوز بھی دیے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

63 سال کی عمر میں سنگیتا بجلانی کا یہ انداز دیکھ کر لوگ سوچنے لگے کہ اس عمر میں کوئی اتنا خوبصورت کیسے لگ سکتا ہے۔

سنگیتا بجلانی کی تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں بمشکل 35 سالہ خاتون قرار دیا۔

مزید پڑھیں: یہ کس کا بچہ ہے جس کے والد سلمان خان بنے ہوئے ہیں؟

خیال رہے کہ سنگیتا بجلانی 90 کی دہائی میں سلمان خان کی گرل فرینڈ تھیں اور اب بھی دبنگ اداکار کے ساتھ دوستی رکھتی ہیں۔

کئی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان جب نوعمری میں تھے تو انہیں سنگیتا سے پیار ہو گیا تھا۔

انہوں نے 27 مئی 1994 کو سنگیتا سے شادی کرنے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن پھر یہ ہو نہ سکا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کو ’بھائی جان‘ کیوں کہتے ہیں؟

بعد میں سنگیتا بجلانی نے 1996 میں بھارتی کرکٹر محمد اظہر الدین سے شادی کی اور 2010 میں ان سے علیحدگی ہوگئی۔

سنگیتا ”تری دیو“، ”عزت“، ”خون کا قرض“، ”یودھا“، ”جرم“، ”حاتم طائی“ سمیت کئی فلموں میں جلوے دکھائے ہیں۔

Salman Khan

Sangeeta Bijlani