عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھنے کے بعد ملک میں سونا مہنگا
عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ بڑھنے سے ملک میں سونا مہنگا ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لا کھ 33 ہزار 500 روپے پر آگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 189 روپے ہوگئی۔
گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونا سستا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ 700 پوائنٹس سے زائد گر کر 47 ہزار سے نیچے آگئی
ڈالر مسلسل دوسرے روز مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا
پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کی کمی آئی تھی۔ کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 33 ہزار روپے پر آگیا تھا۔ جبکہ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 99 ہزار 760 روپے ہوگئی تھی۔
Comments are closed on this story.