Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماہرہ خان 7 سال سے خطرناک ذہنی بیماری میں مبتلا

'میری حالت کافی خراب ہوگئی تھی، مجھے اٹیکس آنے لگتے تھے اور بے ہوش ہو جاتی تھی'
شائع 29 اگست 2023 05:35pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ ”ایف وائی“ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں کی گئی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

ماہرہ خان نےانٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ مینیک ڈپریشن میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم ”رئیس“ کے ریلیز ہونے اور رنبیر کپور کے ساتھ تصویر وائرل ہونے کے بعد سے اداکارہ کو سرحد کے دونوں جانب سے ٹرول کرنے کے علاوہ دھمکیاں بھی دی گئی تھیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:

شادی کی پیشکش پر ماہرہ خان نے کیا کہا؟

میں سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

ماہرہ خان خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ یہی وہ وقت تھا جب ان کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، انہیں پینک اٹیکس آنے لگتے تھے اوروہ بے ہوش ہو جاتی تھیں۔

اس کے بعد انہوں نے اپنا علاج کروایا تھا۔

اداکارہ تقریباً 7 سال سے اس بیماری سے لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ یہ خبر بن جائے گی لیکن وہ اس بارے میں اس لیے بات کر رہی ہیں تاکہ لوگ جان سکیں کہ چیزیں وقت کے ساتھ بہتر ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور وی جے کیا تھا، اور اب وہ ایک گلوبل اسٹاربن چکی ہیں اور انہیں دنیا بھر میں لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں۔

ماہرہ خان پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی کام کرچکی ہیں اور وہ کئی پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

Mental health

mahira khan

lifestyle

podcast