Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک مارکیٹ 700 پوائنٹس سے زائد گر کر 47 ہزار سے نیچے آگئی

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 04:26pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں اچانک 700 سے زائد پوائنٹس گر گئے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروباری روز کے ابتداء میں 200 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد اتار چڑھاؤ کرتے درمیانی روز میں 100 انڈیکس 700 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا ہے۔

کاروبار کے اختتام تک اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 708 پوائنٹس کمی سے کئی روز بعد واپس 46 ہزار 770 کی سطح پر آگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ایک روپے 91 پیسے اضافے کے بعد 303 روپے 90 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہو کر 318 روپے کی بلن ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

PSX

pakistan stock exchange

100 index