سکوک بانڈز آئی ایم ایف جائزہ مکمل ہونے پر جاری کرنے کا امکان
اسلام آباد: سکوک بانڈز آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر جاری کرنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق انٹرنیشنل سکوک بانڈ کے اجراء کو ستمبر میں جاری کرنے کا پلان مؤخر کرکے نومبر میں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مالی سال کے دوران 2 ارب ڈالر کے سکوک بانڈ جاری کیے جائیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرا اقتصادی جائزہ ستمبر کے آخر میں شروع ہو گا۔
وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر سکوک کے اجرا سے اچھی قیمت مل سکتی ہے جس سے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری متوقع ہے۔
سکوک بانڈز کیا ہوتے ہیں؟
سکوک ایک اسلامی مالیاتی سند ہے جو مغربی مالیات میں بانڈ کی طرح ہوتی ہے۔
اسٹیٹ بینک یہ بانڈز جاری کرتا ہے جب کہ اسلامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ادارے یہ بانڈز خرید کر اس کے عوض حکومت کو رقم دیتے ہیں جو حکومت مالی خسارہ کم کرنے اور دیگر منصوبوں پر خرچ کرتی ہے۔
لیکن اس بانڈ کے اجراء سے قبل کاغذی ضمانت کے بجائے کسی منافع بخش اثاثے کو بطور ضمانت رکھوایا جاتا ہے جس کی مالیت حکومت کی جانب سے حاصل کی گئی رقم کے برابر ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی ایم ایف کی پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری، مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری دے دی
حکومت اس رقم کے عوض سرمایہ کار کو سود کے بجائے منافع ادا کرتی ہے، لہٰذا اس بندوبست کے ذریعے حکومت بھی اپنا کام چلاتی ہے جب کہ سرمایہ کار کی رقم بھی محفوظ رہتی ہے۔
Comments are closed on this story.