Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

نیرج چوپڑا کی والدہ کا ارشد ندیم کی حمایت میں بھارتی رپورٹرکو کرارا جواب

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے پاکستان کیلئے پہلی بارمیڈل جیتا ہے۔
شائع 29 اگست 2023 01:57pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا کی والدہ نے صحافی کے سوال پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔

میڈیا ہاؤسز کے انٹرویو کے دوران ایک صحافی نے نیرج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی سے پاکستانی کو شکست دینے سے متعلق سوال کیا تھا۔

بھارتی کھلاڑی کی والدہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں تمام کھلاڑی برابر ہوتے ہیں اور وہ پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے سلورمیڈل جیتنے پر بھی خوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’دیکھو جی میدان میں جاؤ گے تو سارے کھلاڑی ہیں، کوئی نہ کوئی تو جیتے گا، پاکستان سے ہونا یا ہریانہ سے ہونا اس کی کوئی بات نہیں،میرے لیے خوشی کی بات ہے اور جو پاکستان سے جیتا ہے اس کے لیے بھی خوش ہوں‘۔

مزید پرھیں:

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن : ارشد ندیم نے پاکستان کوپہلی بارمیڈل جتوا دیا

’ارشد ندیم، دل جیت لیا آپ نے پورے پاکستان کا‘

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کردی گئی

گولڈ میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے بھی اس سے قبل ارشد ندیم کی تعریف کی تھی اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائی تھیں۔

نیرج چوپڑا نے کہا کہ ’مجھے ارشد ندیم کے لیے خوشی ہوئی، ہم نے دونوں ممالک کے آگے بڑھنے کے بارے میں بات چیت کی‘۔

نیرج چوپڑا کے مطابق پہلے یورپین ایتھلیٹس تھے، لیکن اب وہ ان کے لیول پر پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

arshad nadeem

lifestyle

World Athletics Championships

silver medal