Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر کا سندھ گوٹھ آباد ہاؤسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 پر دستخط سے انکار

بل میں ایکٹ 1987 کے سیکشن 3 میں ترمیم کی گئی، کامران ٹیسوری
شائع 29 اگست 2023 12:40pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹیسوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئین پاکستان کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے دی سندھ گوٹھ آباد ہاﺅسنگ اسکیم ترمیمی بل 2023 دستخط کیے بغیر واپس کردیا۔

کامران ٹیسوری نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے بل اسمبلی کو واپس بھیج دیا، اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ بل میں ایکٹ 1987 کے سیکشن 3 میں ترمیم کی گئی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ترمیم کے تحت مستحق شخص کو 3 گھنٹہ زمین الاٹ کرنے کا اختیار ہوگا، نظرثانی کے لئے میں بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

گورنر سندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار

گورنر سندھ کا طویل القامت نصیر سومرو کو ماہانہ 50 ہزار روپے خرچہ دینے کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی گورنر سندھ کامران ٹسیوری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس صوبائی حکومت کو بجھوا دیا تھا۔

karachi

Sindh government

Governor Sindh

kamran tessori

Sindh Gothabad Housing bill