Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدارتی انتخابات کیلئے مہم میں موسیقی کے استعمال پر تنازع

امریکی ریپر ری پبلکن صدارتی امیدوار پربرہم
شائع 29 اگست 2023 11:44am
تصویر: ورائٹی
تصویر: ورائٹی

ریپر ایمینیم نے ری پبلکن امیدوار وویک راما سوامی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کے دوران اُن کی تخلیق کردہ موسیقی کا استعمال بند کردیں۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ریپر کے پبلشر کے ایک نمائندے نے ریپبلکن صدارتی امیدوار کے وکیل کو بتایا کہ ایمینیم جن کا اصل نام مارشل میتھرس سوم ہے، نے راماسوامی کی جانب سے اپنی کمپوزیشنز کے استعمال پراعتراض کیا تھا اور انہیں استعمال کرنے کا لائسنس منسوخ کیا جا رہا ہے۔

23 اگست کو لکھا گیا یہ خط اس وقت منظرعام پر آیا جب مالی سرمایہ کار اور سیاست میں نئے آنے والے 38 سالہ راما سوامی نے آئیووا اسٹیٹ فیئر میں ایمینیم کے ’لوز یورسیلف‘ پر اچانک پرفارمنس پیش کی۔

بہت سے ریپبلکنز نے اس پرحیرت کا اظہار کیا لیکن انٹرنیٹ پر اسے کافی شہرت ملی

راما سوامی نے گزشتہ بدھ کو وسکونسن میں ہونے والے پہلے ریپبلیکن مباحثے میں بھی توجہ حاصل کی تھی۔ دیگر امیدواروں کے ساتھ جھڑپوں اور ’موسمیاتی تبدیلی کا ایجنڈا ایک دھوکہ ہے‘ سمیت ان کی غصے اورجوش سے بھری کارکردگی کو میڈیا میں نمایاں کوریج ملی۔

دی گارڈین کے مطابق راما سوامی کی ریپ اور خاص طور پر ایمینیم سے محبت آج کی بات نہیں۔ جب وہ ہارورڈ انڈر گریجویٹ تھے، تو مستقبل کے بایوٹیک انٹرپرینیور ”دا ویک“ کے نام سے مشہور تھے۔ انہوں نے ہارورڈ کیمپس کے اخبار کریمسن کو یہ بھی بتایا کہ ’لوز یورسیلف بائی ایمینیم‘ ان کا ذاتی موضوع تھا۔

راماسوامی مہم کو لکھے گئے اپنے خط میں براڈکاسٹ میوزک انکارپوریٹڈ (بی ایم آئی) نے کہا کہ وہ انتخابی مہم کے ذریعہ ایمینیم کی موسیقی کو استعمال کرنے کو معاہدے کی خلاف ورزی تصور کرے گا جس کے لیے بی ایم آئی تمام حقوق اور علاج محفوظ رکھتا ہے۔

US election

Vivek Ramaswamy

Eminem

music on campaign trail