Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوشہرہ فیروز میں بجلی بلوں کیخلاف تاجر اور خواجہ سراؤں کا احتجاج

جب تک ظالمانہ ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا بل جمع نہیں کریں گے، مظاہرین
شائع 29 اگست 2023 11:22am
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

نوشہرہ فیروز میں بھی بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ اور بھاری ٹیکسز کے خلاف تاجوں کے ہمراہ خواجہ سراؤں نے بھی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے راولپنڈی روڈ کو ٹریفک کے لئے بند رکھا، احتجاج میں خواجہ سراؤں، تاجروں اور شہریوں نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔

رسالپور میں عوام بجلی کے بھاری کے خلاف سراپا احتجاج عوام نے مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ مکمل طور پر ہر قسم کی ٹرایفک کے لئے بلاک کر دیا، بجلی بلوں کے خلاف تاجران نے تجارتی مراکز اور دکانیں بند کر دیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل برداشت سے باہر ہیں، اس لئے جب تک ظالمانہ ٹیکس ختم نہیں کیا جاتا بل جمع نہیں کریں گے۔

electricity bill

Electricity Charges

Nowshera Feroz