Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پوری امید ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی، وکیل نعیم پنجوتھا

اگر 4 دن پہلے سائفر کیس میں میں عمران خان کی گرفتاری ڈالی گئی تو غیرقانونی ہوگی، وکیل
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 12:43pm

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ آج چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت ہوجائے گی، اور اگر عمران خان کو 4 روز قبل سائفر کیس میں گرفتار کیا گیا تھا تو وہ بھی غیر قانونی ہوگا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین کے وکیل نعیم پنجوتھا کا کہنا ہے کہ پوری امید ہے کہ آج ضمانت ہوجائے گی۔

نعیم پنجوتھا کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار بندے کو دوسرے مقدمے میں گرفتار کرنے پر اسے لازمی بتایا جاتا ہے، لیکن ابھی تک نہ پی ٹی آئی چیئرمین اور نہ ہی ہمیں بتایا گیا۔

نعیم پنجوتھا نے کہا کہ گرفتاری کے 24 گھنٹے میں بندے کو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاتا ہے، ابھی تک پی ٹی آئی چیئرمین کو کہیں پیش نہیں کیا گیا، اگر 4 دن پہلے کی گرفتاری ڈالی جاتی ہے تو غیرقانونی ہوگی۔

وکیل کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کیس میں فیصلہ ہوچکا ہے کہ گرفتار شخص پر مزید گرفتاری نہیں ڈالی جاسکی، آئین کسی کے ساتھ کھلواڑ کی اجازت نہیں دیتا، سائفر کے حوالے سے تین بیانات آئے، سائفر کیسے چوری ہوسکتا ہے۔

pti

imran khan

Toshakhana

pti chairman

tosha khana case