Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر گمشدگی کیس: اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش
شائع 29 اگست 2023 11:05am
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر۔/ فوٹو 3 فائل
رہنما پی ٹی آئی اسد عمر۔/ فوٹو 3 فائل

اسلام آباد: سفارتی سائفر گمشدگی کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی عدالت میں سائفر گمشدگی کیس کی ان کیمرہ سماعت کی۔

اس دوران اسد عمر اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 14 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد

Asad Umer

Cypher

Cypher Investigations