Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دن کا آغاز لیموں پانی سے کرنے والے کیا فوائد پاتے ہیں

وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپورمشروب انتہائی مفید ہے
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 01:58pm
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ
تصویر: انڈیا ٹی وی نیوز/ویب سائٹ

ماہرین لیموں پانی کو شہد کے ساتھ پینے پر زور دیتے ہیں، لیموں پانی کو طویل عرصے سے صحت اور تندرستی کے لیے ایک سادہ لیکن طاقتورمشروب کے طور پر سراہا جاتا ہے۔

لیموں پانی کا صبح کے وقت استعمال زیادہ کیا جاتا ہے، وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ مشروب صحت کے لیے مفید ہے۔

لیکن لیموں پانی کو صبح کے معمول میں شامل کرنے کے زیادہ بہترین فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

ہیلتھ شاٹس میں شائع ایک رپورٹ میں بنگلورو کے مدرہوڈ ہاسپٹل کی کنسلٹنٹ ڈائٹیشن اور نیوٹریشنسٹ دیویا گوپال نے روزانہ لیموں پانی پینے کے یہ فوائد بتائے ہیں۔

ہائیڈریشن کا بڑھنا

انسانی صحت کے لئے مناسب ہائیڈریشن بہت ضروری ہے۔ لیموں پانی آپ کے روزانہ پانی کی مقدارکو بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہائیڈریٹ رہنے سے ہاضمہ میں مدد ملتی ہے۔

مزید پڑھیں:

بلیک کافی پینے کے حیرت انگیز فوائد

بڑھاپے کو جوانی میں تبدیل کرنے والا جادوئی کچرا

عالمی حدت سے درختوں کے پتے ناکارہ ہونے لگے

وٹامن سی کا ذریعہ

لیموں وٹامن سی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو مدافعتی نظام کو بہتر کرنے، کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

نظامِ ہاضمہ میں تیزی

لیموں پانی ہاضمے کے نظام کو تیز کرتا ہے۔ یہ بدہضمی اور سوزش کو بھی دور کرتا ہے۔ صبح سویرے ایک گلاس گرم لیموں پانی پینا نظامِ ہاضمہ کے لیے بہترین عمل ہے۔

وزن کو برقرار رکھنا

لیموں پانی پینے سے آپ کوپیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے، جو بھوک پر قابو پانے اور کیلوریز کی مقدار کو کم کرکے وزن میں کمی میں مدد کرسکتا ہے۔

لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ ہاضمہ اور میٹابولزم کوتیزکرتا ہے، جو صحت مند وزن کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہیں۔

دل کی صحت

لیموں پانی کئی طریقوں سے دل کی صحت میں کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس میں موجود پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے، اینٹی آکسیڈنٹس دل کی بیماری کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

چمکدار جلد

لیموں پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی چمکدار جلد کیلئے مفید ہیں۔ وٹامن سی جھریوں اور داغ دھبوں کو کم کرتا۔

گردے کی پتھری

لیموں میں موجود سائٹرک ایسڈ یورین کے سائٹریٹ کی سطح کو بڑھا کر گردے کی پتھری کو بننے سے روکنے میں مدد کرتا ہے۔

واضح رہے کہ لیموں کے رس کا زیادہ استعمال ممکنہ طور پر اس کے آکسلیٹ مواد کی وجہ سے کچھ افراد میں گردے کی پتھری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

اسٹریس میں کمی

لیموں کی خوشبو پرسکون اثر کے لیے جانی جاتی ہے، اسٹریس اور اضطراب کی سطح کو کم کرتی ہے۔ گرم لیموں پانی اسٹریس کو کم کرنے مدد کرتا ہے۔

صحت

Benefits

healthy lifestyle

lemon water