Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان مزاری 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے

ایمان مزاری کو ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، درخواست کا متن
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 11:27am
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی بیٹی اور سماجی کارکن ایمان مزاری نے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تاہم پولیس کی استدعا پر عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے دوسری بار گرفتار ہونے والی ایمان مزاری نےاسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی جس میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا۔

ایمان مزاری کی درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا کہ 2 مقدمات میں ضمانت کے بعد ایمان مزاری کو تیسرے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انہیں ایک کے بعد ایک مقدمے میں گرفتاری کا سامنا ہے، ایمان مزاری کو حفاظتی ضمانت فراہم کی جائے تاکہ ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرسکیں۔

مزید پڑھیں: ایمان مزاری کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

درخواست میں استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایمان مزاری مقدمات کی تفتیش میں مکمل تعاون کرنے کیلئے بھی تیار ہیں، عدالت ایف آئی اے اور صوبائی اداروں کو گرفتار کرنے سے روکے، اور ایمان مزاری کیخلاف ملک بھر میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔