Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر مسلسل دوسرے روز مہنگا، نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا

گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ ڈالر کا بھاؤ ایک روپے مہنگا ہو کر 301 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 29 اگست 2023 04:25pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی: ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک میں ایک روپے 91 پیسے اضافے کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 303 روپے 90 پیسے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

تاہم دن کے اختتام تک ڈالر 303 روپے پانچ پیسے پر بند ہوا۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہونے کے بعد 318 روپے پرپہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹ ڈالر کا بھاؤ ایک روپے مہنگا ہو کر 301 روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج ٹریڈنگ کی شروعات پر منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 201 پوائنٹس کمی سے 47 ہزار 277 پر آگیا ہے جب کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

PSX

karachi

interbank

dollar vs rupee

USD VS PKR

100 index

dollar prices

US Dollars